تازہ ترین

دنیا میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 25.80 لاکھ سے زیادہ

تاریخ    6 مارچ 2021 (28 : 03 PM)   


یو این آئی
واشنگٹن / ریو ڈی جنیریو / نئی دہلی//دنیا بھر میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کی وبا سے متاثرین کی تعداد 11.60 کروڑ سے زیادہ ہوچکی ہے اور اب تک اس وبا کی وجہ سے 25.80 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ، دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 11 کروڑ 60 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے ، جبکہ 25 لاکھ 80 ہزار سے زیادہ لوگ اس بیماری کے شکار ہوچکے ہیں۔
عالمی طاقت سمجھے جانے والے امریکہ میں کورونا کا قہر جاری ہے اور یہاں متاثرین کی کل تعداد بڑھکر دو کروڑ 88 لاکھ 94 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ 5.22 لاکھ سے زیادہ لوگ اپنی جان گنوا چکے ہیں۔