تازہ ترین

جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈ میں دو غیر مقامی مسلح افراد گرفتار

تاریخ    6 مارچ 2021 (20 : 12 PM)   


یو این آئی
سری نگر// سیکورٹی فورسز نے جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈ علاقے میں گذشتہ شام دو غیر مقامی افراد کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے اسلحہ بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈ علاقے میں جواہر ٹنل کے نزدیک جمعہ کی شام سیکورٹی فورسز نے ایک سینٹرو گاڑی زیر نمبر JK04- 9750 کو روک کر اس کی تلاشی لی۔
انہوں نے بتایا کہ تلاشی کے دوران گاڑی میں سوار دو افراد کو گرفتار کیا گیا جن کی تحویل سے ایک پستول اور 20 گولیاں بر آمد کی گئیں۔بتایا جاتا ہے کہ دونوں کا اُتر پردیش سے ہے۔