تازہ ترین

’سی بی ایس ای‘کی10ویں اور12ویں جماعت کے ڈیٹ شیٹ میں ترمیم

تاریخ    6 مارچ 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
نئی دہلی//سینٹرل بورڈ آف ایجوکیشن نے  جمعہ کودسویں اور بارہویں جماعت کیلئے ریاضی،کامرس اور فزکس سمیت کئی مضامین کے امتحان کیلئے ترمیم شدہ ڈیٹ شیٹ جاری کیا۔ دسویں جماعت کیلئے سائنس کا امتحان 21مئی تک موخر کردیا گیا ہے جو پہلے15مئی کومنعقد ہوناتھا۔ریاضی پرچے کاامتحان جو پہلے21مئی کومنعقد ہونا طے تھا اب ترمیم شدہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق 2جون کو لیا جائے گا۔سینٹرل بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے کہا کہ بارہویں جماعت کے سائنس طلبہ کیلئے 13مئی کو منعقد ہونے والافزکس کا امتحان اب8جون کو لیاجائے گا۔ترمیم شدہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق بارہ ویں جماعت کے سائنس اور کامرس اسٹریمس کیلئے میتھمیٹکس اور ایپلائیڈمیتھ میٹکس کاامتحان یکم جون کے بجائے31مئی کو لیا جائے گا۔آرٹس اسٹریم میں جیوگرافی مضمون کا امتحان جو2جون کو لیا جانے والاتھا،اب3جون کو لیا جائے گا۔دسویں اور بارہ ویں جماعت کے امتحان4مئی کو شروع ہورہے ہیں اور10جون کو ختم ہوں گے۔عام طور سے پریکٹیکل امتحان جنوری میں لئے جاتے ہیں اورتحریری امتحان فروری میں شروع ہوتے ہیں اور مارچ میں اختتام پزید ہوتے ہیں،تاہم کووِڈ- 19کی وجہ سے اس سال یہ امتحان تاخیر سے لئے جارہے ہیں۔ملک بھر میں اسکول گزشتہ برس مارچ میں بند ہوئے تھے تاکہ کورونا وائرس کی عالمگیر وبا پر قابو پایا جائے۔ کچھ ریاستوں میں اسکول جزوی طور15اکتوبر سے کھول دیئے گئے ۔گزشتہ سال بورڈ امتحان بھی مارچ میں ملتوی کئے گئے تھے اور بعدمیں انہیں منسوخ کیاگیاتھااورنتائج کااعلان متبادل ایسسمنٹ اسکیم کے تحت کیاگیاتھا۔ 
 

تازہ ترین