تازہ ترین

کورونا وائرس|کشمیر میں 61متاثر، ایک فوت

تاریخ    6 مارچ 2021 (00 : 01 AM)   


پرویز احمد
 سرینگر //جموں و کشمیر میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے27206ٹیسٹ کئے گئے جن میں 81افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں تاہم اس دوران جموں صوبے میں ایک شخص فوت ہوگیا ۔  مثبت قرار دئے گئے 81معاملات میں 20جموں جبکہ 61کشمیر صوبے سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے61معاملات میں47مقامی سطح پر متاثر ہوئے ہیں جبکہ 14افراد بیرون ریاستوں سے واپس لوٹے ہیں۔ فروری سے لیکر4 مارچ تک 1431افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں جن میں سے1141کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں ۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے1202افراد میں سے740مقامی سطح پر جبکہ 462بیرون ریاستوں اور ممالک سے لوٹے ہیں۔کشمیر صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد74788ہوگئی ہے ۔ کشمیر صوبے میں 15فروری سے لیکر7افراد کورونا وائرس سے فوت ہوگئے اور اسطرح یہاں ابتک 1234افراد وائرس سے فوت ہوئے ہیں۔
 

تازہ ترین