تازہ ترین

شیوراتری کا تہوار | پنڈت برادری کیلئے سہولیات دستیاب رکھی جائیں: ساگر

تاریخ    6 مارچ 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر // نیشنل کانفرنس جنرل سیکریٹری علی محمد ساگر نے صوبائی انتظامیہ سے اپیل کی کہ مہاشیوراتری کے تہوار کے سلسلے میں جموں اور وادی میں جن علاقوں میں پنڈٹ برادری مقیم ہے، وہاں بغیر خلل بجلی، پینے کا پانی، صحت صفائی اور مندروں تک آنے جانے کے لئے ٹرانسپورٹ کی تمام سہولیات کے ساتھ ساتھ ایشاء ضروریہ خصوصاً چاول ،آٹا ،رسوئی گیس مٹی کا تیل وافر مقدار میں دستیاب رکھا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ شیوراتری کے موقع پر گوشت، مچھلیاں ، ندرو، اخروٹ وغیرہ دستیاب رکھے جائیں ۔ اس دوران پارٹی کے صوبائی صدور دیوندر سنگھ رانا، ناصر اسلم وانی، سینئر لیڈر ان سابق ایم پی شریف الدین شارق،سابق ممبر اسمبلی مبارک گل ،بوشن لال بھٹ ، ایم کے یوگی، انیل دھر، جگدیش سنگھ آزاد، ضلع بارہمولہ جاوید احمد ڈار،ضلع صدر گاندربل شیخ اشفاق جبار، ضلع صدر اننت ناگ الطاف احمد کلو، ضلع صدر کپواہ قیصر جمشید لون نے مہا شیو راتری پر تمام تر بنیادی سہولیات میسر رکھنے کی اپیل کی ہے۔ 
 

تازہ ترین