تازہ ترین

اونتی پورہ اور بانڈی پورہ میں8قِمار باز گرفتار | دائو پر لگے 33ہزار روپے ضبط

تاریخ    6 مارچ 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
سری نگر// بانڈی پورہ اور انتی پورہ میں پولیس نے 8قمار بازوں کو گرفتارکرکے داو پر لگائی گئی 33ہزار40 روپے ضبط کئے۔بانڈی پورہ پولیس نے اطلاع ملنے پر پوشواری نائیدکھائی سمبل میں قمار بازی کے اڈے پر چھاپہ ڈالا اور4جواریوں کو گرفتارکیا جن کی شناخت ظہور احمد مرے، ظہور احمد ڈار ، محمد عبداللہ ڈار اور غلام نبی نجارکے بطور ہوئی ۔ اس موقعہ پر پولیس نے دائو پر لگی  28,100 روپے برآمد کرکے ضبط کئے اور سمبل تھانہ میں ان کیخلاف ایف آئی آر زیر نمبر26/2021 درج کرلیا۔ ادھر اونتی پورہ پولیس نے منڈکپال کھریومیں جوے کے ایک اڈے پر چھاپہ مارا اور 4 قماربازوں کو رنگے ہاتھوں گرفتارکیا ۔ گرفتار کئے گئے جواریوں کی شناخت نذیر احمد گنائی ، خورشید احمد موچی ، وسیم احمد شیخ اور محمد شفیع گنائی کے بطور ہوئی ہے۔ پولیس نے داوَ پر لگائی گئی 4940 رقم اور تاش کے پتے برآمد کرکے ضبط کئے۔ پولیس تھانہ کھریو میں ایف آئی آر زیر نمبر08/2021 درج کرلیاگیا۔
 

تازہ ترین