تازہ ترین

میرواعظ عمر فاروق پھر سے خانہ نظر بند: حریت کانفرنس

تاریخ    5 مارچ 2021 (23 : 01 PM)   
(File pic)

نیوز ڈیسک
سرینگر//حریت کانفرنس (ع) کے چیئر مین میرواعظ عمر فاروق کو حکام نے جمعہ کے روز ایک بار خانہ نظر بند کیا۔
حریت کانفرنس کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق حکومت نے اپنا کل کا فیصلہ بدل کر میرواعظ کو ایک بار پھر گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں دی۔
حریت کانفرنس بیان میں بتایا گیا کہ پہلے میرواعظ کی رہائی کی بات کہی گئی اور بعد میں حکام نے اپنا فیصلہ بدل دیا۔ 
بیان میں مزید بتایا گیا کہ گذشتہ رات دیر گئے پولیس حکام نے میرواعظ کو مطلع کیا کہ وہ مسلسل خانہ حراست میں ہیں اور اُنہیں نماز جمعہ کیلئے جامع مسجد جانے کی اجازت نہیں ہے۔جس کے بعدآج صبح سے ہی میرواعظ کی رہائش گاہ واقع نگین کے باہر اضافی فورسز اہلکار تعینات کئے گئے ۔
حریت کانفرنس نے اپنے بیان میں میر واعظ کو ایک بار خانہ نظر بند کرنے کے اقدام کی مذمت کی ہے۔
یاد رہے کہ میرواعظ نے 20ماہ بعد آج نماز جمعہ اور خطاب کیلئے جامع مسجد جانے کا منصوبہ بنایا تھا۔