تازہ ترین

میرواعظ عمر فاروق کی20ماہ پر مشتمل خانہ نظر بندی ختم

تاریخ    4 مارچ 2021 (18 : 02 PM)   
(File pic of Mirwaiz)

نیوز ڈیسک
سرینگر//حریت کانفرنس (ع)کے چیئر مین میر واعظ عمر فاروق کی20ماہ پرانی خانہ نظر بندی جمعرات کو ختم کردی گئی۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق حکام نے کہا ہے” میرواعظ اب اپنے مذہبی فرائض انجام دینے کیلئے آزاد ہیں“۔
اطلاعات کے مطابق اگر چہ میر واعظ کی خانہ نظر بندی ختم کردی گئی ہے لیکن اُن کی رہائش گاہ واقع نگین سرینگرکے باہر اب بھی پولیس کی گاڑی موجود ہے۔
میرواعظ کو 4اگست2019کو خانہ نظر بند کیا گیا تھا جس کے ایک روز بعد مرکزی سرکار نے جموں کشمیر کی خصوصی پوزیشن کا خاتمہ کرکے سابق ریاست کو مرکز کے زیر انتظام دو خطوں میں تقسیم کیا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ میر واعظ کل یعنی جمعہ کو جامع مسجد سرینگر میں نماز سے قبل خطاب کریں گے۔