تازہ ترین

جموں کشمیر بینک میں زبیر اقبال کے ڈائریکٹر کے طور نامزدگی کا آرڈر واپس

تاریخ    4 مارچ 2021 (05 : 11 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//جموں کشمیر حکومت نے اس آرڈر کو واپس لے لیا ہے جس کے تحت ایچ ڈی ایف سی بینک کے نائب صدر زبیر اقبال کی جموں کشمیر بینک میں بورڈ آف ڈائریکٹرس میں تعیناتی عمل میں لائی گئی تھی۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق یہ آرڈر کم و بیش دس ماہ قبل جاری کیا گیا تھا جسے اب واپس لیا گیا ہے۔
 زبیر کی جموں کشمیر بینک بورڈ آف ڈائریکٹرس میں تعیناتی کے احکامات گذشتہ برس ماہ مئی میں عمل میں لائی گئی تھی۔یہ تعیناتی تین سال یا اگلے احکامات کیلئے تھی لیکن اس کو ریزرو بینک آف انڈیا کی منظوری حاصل نہیں ہوئی۔
 

تازہ ترین