تازہ ترین

ڈپٹی کمشنر پونچھ کا منڈی اور بائیلہ میں عوامی دربار

تاریخ    4 مارچ 2021 (00 : 01 AM)   


عشرت حسین بٹ
منڈی//ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ راہل یادو نے تحصیل منڈی کے علاقہ بائیلہ اور منڈی خاص میں عوامی دربار منعقد کر کے عوامی مسایل کی جانکاری حاصل کی۔ اس موقعہ پر تحصیل کمپلیکس منڈی میںہفتہ وار عوامی ازالہ کیمپ کی صدارت کی۔ بلاک چیئرپرسن منڈی شمیم احمد گنائی نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے ہر ہفتہ منڈی میں عوامی ازالہ کیمپ منعقد کیے جاتے ہیں جس کے نتایج آنے بھی لازمی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع ترقیاتی کمشنر کو چاہیے کہ پہلے ہفتے اس دربار میں جو بھی عوامی مسائل ہیں کم سے کم دوسرے ہفتے تک ان مسایل میں سے 50%مسایل حل ہوئے ہونے چاہئیں۔ان کا کہنا تھا کہ ورنہ ان عوامی درباروںکومنعقد کرنے کا کوئی بھی فایدہ نہیں ہے ۔بعد دوپہر اسی طرح کا ایک عوامی دربار بائیلہ آران میں منعقد کیا گیا جس میں بائیلہ کی عوام کے ساتھ ساتھ مختلف محکمہ جات کے افسران نے بھی شرکت کی۔ دربار میں عوام نے علاقہ میں بہتر سڑک روابط بجلی پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کے حوالے سے ترقیاتی کمشنر کو بتایا ۔آخر پر ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ راہل یادو نے عوام کے تمام مسایل کو بہت جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
 

 

تازہ ترین