تازہ ترین

مینڈھر میں ٹریفک جام روز کا معمول،عوام کا جینا دوبھر

تاریخ    4 مارچ 2021 (00 : 01 AM)   


جاویداقبال
مینڈھر//مینڈھر قصبہ میں ٹریفک جام کا معمول بن چکاہے جس کی وجہ سے ہر خاص وعام کو متاثر ہوناپڑتاہے۔اس جام سے جہاں طلباوقت پر سکو ل نہیں پہنچ پاتے وہیں ملازمین بھی درماندہ ہوکر رہ جاتے ہیں جبکہ روزانہ کئی مریضوں کو بھی وقت پر ہسپتال نہیں پہنچایاجاسکتا اور ان کی حالت مزید خراب ہوجاتی ہے۔مقامی لوگوں کاکہناہے کہ پولیس بے بس اور ٹریفک عملہ بھی اس صورتحال پر قابو پانے میں ناکام ہوچکاہے۔ان کاکہناہے کہ ملازم ،سکولی طلبااور یہاں تک کہ مریضوں کو بھی گھنٹوں جام میں درماندہ رہناپڑتاہے اور روزانہ کئی گھنٹے ضائع ہوجاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کئی مریضوں کو فوری علاج کی ضرورت ہوتی ہے جو جام میں پھنسے رہتے ہیں جس ان کی زندگیوں کوخطرہ لاحق ہوجاتاہے۔انہوں نے کہاکہ اس طرح کی صورتحال سے نجات دلائی جائے اور اگر پولیس اور ٹریفک عملہ چاہے تو اس معاملے پر ایک دن میں قابو پایاجاسکتاہے لیکن ایسا لگتاہے کہ کوئی بھی سنجیدہ نہیں اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو کھلی ا?زادی دی گئی جس سے عام لوگ متاثر ہورہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کئی جگہوں پر گاڑیاں سڑک کنارے کھڑی کردی جاتی ہیں جس سے بھی جام لگتاہے جبکہ دیگر کئی وجوہات بھی اس کیلئے کارفرماہیں لیکن ایسالگتاہے کہ متعلقہ حکام عملی سطح پر کچھ بھی نہیں کرناچاہتے اور یہی وجہ ہے کہ ا?ج تک اس مسئلہ پر قابو نہیں پایاجاسکاہے۔انہوں نے کہاکہ بائی پاس سڑک کی باتیں بھی ہوائی ثابت ہوئی ہیں اور لوگوں کے مسائل جوں کے توں ہیں۔انہوں نیکہاکہ فوری طور پر اقدامات کرکے اس اہم مسئلہ پر قابو پایاجائے اور ان افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے جو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوتے ہیں جبکہ پولیس اور ٹریفک عملہ اپنے اپنے فرائض ذمہ داری سے انجام دے۔
 

تازہ ترین