تازہ ترین

۔25فروری کے بعد دوسری بار اچھال

کورونا متاثرین میں104کا اضافہ

تاریخ    4 مارچ 2021 (00 : 01 AM)   


پرویز احمد
 سرینگر //جموں و کشمیر میں  25 فروری کے بعد بدھ کو دوسری مرتبہ روزانہ کی بنیاد پر متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 28070ٹیسٹ کئے گئے جن میں 104افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں تاہم اس دوران کسی کی موت واقع نہیں ہوئی ہے۔نئے 104معاملات میں سے 17 جموں اور 87کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 87افراد میں 55مقامی سطح پر متاثر ہوئے ہیں جبکہ 32افراد مختلف ریاستوں اور ممالک کا سفر کرنے کے بعد واپس لوٹے ہیں۔  15 سے لیکر3 مارچ تک 1352افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں جن میں سے 1076کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں ۔ کشمیر سے تعلق رکھتنے والے1076افراد میں سے645مقامی سطح پر جبکہ 431بیرون ریاستوں اور ممالک سے لوٹے ہیں۔کشمیر صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد74662ہوگئی ہے جبکہ یہاں ابتک 1233افراد وائرس سے فوت ہوئے ہیں۔