تازہ ترین

کورونا وائرس کیس ساڑھے 11 کروڑ سے متجاوز

تاریخ    4 مارچ 2021 (00 : 01 AM)   


واشنگٹن //دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 11 کروڑ 53 لاکھ 50 ہزار 220 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 25 لاکھ 61 ہزار 809 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 16 لاکھ 22 ہزار 652 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 90 ہزار 821 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 9 کروڑ 11 لاکھ 65 ہزار 759 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 5 لاکھ 29 ہزار 214 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 93 لاکھ 70 ہزار 705 ہو چکی ہے۔کورونا وائرس کے امریکا میں 89 لاکھ 36 ہزار 169 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 15 ہزار 88 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 99 لاکھ 5 ہزار 322 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 57 ہزار 385 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 11 لاکھ 39 ہزار 516 ہو گئی۔کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 2 لاکھ 57 ہزار 562 زندگیاں نگِل چکا ہے.
 

تازہ ترین