تازہ ترین

انتخابات میں طالبان کے حصہ لینے پر حکومت کو اعتراض نہیں: اتمار

تاریخ    3 مارچ 2021 (00 : 01 AM)   


یو این آئی
کابل// (یو این آئی) افغانستان کے وزیر خارجہ محمد حنیف اتمار نے کہاکہ اگر ملک کے انتخابات میں طالبان حصہ لیتے ہیں تو حکومت کوکوئی اعتراض نہیں ہے اور اس سے اس گروپ کے تئیں لوگوں کے اعتماد کا امتحان ہوگا۔ اتمار نے کہاکہ ہم افغانستان کے شہری کے طورپر طالبانیوں کے ان انتخابات میں حصہ لینے کے حق سے واقف ہیں اور وہ افغانستان کے لوگوں کے بارے میں سوچتے ہیں اور انہیں یہ اعتماد ہے کہ وہ افغانی شہریوں کے مفادات کے لئے لڑرہے ہیں تو آئندہ انتخابات میں انہیں حصہ لینے دیجئے۔ اس سے اس بات کا بھی پتہ لگ جائے گا کہ ان کی یہاں کیا صورتحال ہے۔ یہ انتخابات افغانستان کے لوگوں کے طالبان پر اعتماد کا امتحان بھی ہوگا۔
 

تازہ ترین