تازہ ترین

بائیڈن کی پالیسیوں پر ٹرمپ کی تنقید

۔ 2024 کا صدارتی الیکشن لڑنے کا عندیہ

تاریخ    2 مارچ 2021 (00 : 01 AM)   


   واشنگٹن// (اسپوتنک) امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا کے اورلینڈو میں کنزرویٹو پولیٹیکل ایکشن کانفرنس (سی پی اے سی) 2021 میں موجودہ صدر جو بائیڈن کی پالیسیوں پر سخت تنقید کی ٹرمپ نے صدر کا عہدے چھوڑنے کے بعد پہلی مرتبہ ایک بڑے عوامی جلسے میں شامل ہوتے ہوئے کہا ’’ جدید تاریخ کے کسی بھی صدر کے پہلے مہینے کی مدت ِ کارکے مقابلے میں جو  بائیڈن  سب سے تباہ کن ہیں ‘‘ ۔ انہوں نے بالخصوص امریکہ میں ابھرتے ہوئے سرحدی بحران کی طرف اشارہ کرتے ہوئے جو بائیڈن کی امیگریشن پالیسی پر تنقید کی اور اسے امریکہ کی بنیادی اقدار کے ساتھ دھوکا قرار دیا۔اس دوران سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئی سیاسی پارٹی کے آغاز کے منصوبوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریپبلکن پارٹی کی حمایت جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا ان کا کوئی نئی سیاسی پارٹی شروع کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ ٹرمپ نے اشارہ دیا کہ وہ 2024 کا انتخاب لڑ کر دوبارہ صدارت کے منصب پر فائز ہوں گے۔ٹرمپ نے کہا کہ "میں دوبارہ صدارتی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر سکتا ہوں۔میں مضبوط اور ہمت والے ری پبلکنز کی مہم چلاؤں گا تاکہ 2022 کے وسط مدتی انتخابات انتخابات میں زیادہ سے زیادہ ری پبلکن اراکین منتخب کرا کر ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ پر دوبارہ کنٹرول حاصل کر سکیں۔"البتہ، اپنے نوے منٹ کے خطاب میں سابق صدر بار بار یہ تاثر دیتے رہے کہ وہی 2024 کے صدارتی انتخابات میں ری پبلکنز کے اْمیدوار ہوں گے۔
 

تازہ ترین