تازہ ترین

سرنکوٹ تا گورسائی روٹ پر ٹرانسپورٹ کرایہ میں اضافہ | مسافر پریشان، متعلقہ محکمہ سے کیا کاروائی کا مطالبہ

تاریخ    1 مارچ 2021 (34 : 12 AM)   


حسین محتشم
پونچھ//ضلع پونچھ کے سرنکوٹ تا گورسائی مہری اور دیگر روٹوں پر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ نے کرایوں میں خودساختہ اضافہ کررکھاہے جس کے باعث مسافروں اورکنڈیکٹروں کے مابین لڑائی جھگڑے معمول بن گئے۔سرنکوٹ تا موہری گورسائی 12کلو میٹر سفر کا سوموں ڈرائیوروں نے کرایوں میں خود ساختہ اضافہ کرتے ہوئے کرایہ60روپے کر دیا ہے جبکہ گورسائی نالہ تا ہنڈی6کلو میٹر سفر کا مسافروں سے 50روپئے ، اور سرنکوٹ تا نکر ڈھاراں کے12کلو میٹر سفر کا 70روپے،سرنکوٹ پٹھانہ تیر22کلو میٹر کا 100روپئے اورسرنکوٹ تا شاہ ستار16کلو میٹر کا 70روپئے مسافروں سے وصولا جا رہا ہے ۔پبلک ٹرانسپورٹ مالکان کی جانب سے مذکورہ کرایہ وصول کرنے پر مقامی لوگ سخت پریشان ہیں ۔سماجی کارکن غلام جیلانی نے بتایا کہ اضافی کرایہ وصولی کے باعث سواریوں اور ڈرائیوروں کے درمیان لڑائی جھگڑے معمول بن گئے تاہم دوسری جانب محکمہ ٹرانسپورٹ اوردیگرمتعلقہ اداروں نے اضافی کرایہ وصولی پرخاموشی اختیارکررکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ لوگ کئی بار متعلقہ افسران کو اس بات کی اطلاع دے چکے ہیں لیکن کوئی کچھ نہیں کرتا ۔ انہوں نے مطالبہ کیاہے کہ متعلقہ ادارے پبلک ٹرانسپورٹ کوسرکاری نرخنامے کے مطابق کرایہ وصولی کاپابندبنائیں اورعملدرآمدنہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
 

تازہ ترین