تازہ ترین

درجہ چہارم کی اسامیوں کے لئے تحریری امتحان جاری | ڈوڈہ میں دوسرے روز 4682 امیدواروں نے شرکت کی

تاریخ    1 مارچ 2021 (34 : 12 AM)   


اشتیاق ملک
ڈوڈہ //سروس سلیکشن بورڈ کے تحت نکالی گئی درجہ چہارم کی آسامیوں کے لئے تحریری امتحان میں آج دوسرے روز ڈوڈہ کے 28 مراکز میں 4682 امیدواروں نے حصہ لیا۔ ضلع ترقیاتی کمشنر کی زیر نگرانی صاف و شفاف امتحانات منعقد کرنے کے لئے انتظامیہ نے ہر ممکن اقدامات کئے ہیں۔اے ڈی سی کشوری لال شرما جو کہ ان امتحانات کے لئے بطور نوڈل آفیسر و ابزرور نامزد کئے ہیں نے ہفتہ کے روز مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔اس دوران انہوں نے صاف و شفاف طریقے سے امتحانات منعقد کرنے کیلئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا. انہوں نے انتظامات کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ابزرورس، مجسٹریٹ و سپرنٹنڈنٹس کو ہدائت دی کہ وہ و شفاف و احسن طریقے سے امتحانات منعقد کرنے کے لئے آپسی تال میل بنائے رکھیں۔اس موقع پر انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ دوسرے روز 4682 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی. ضلع انفارمیشن آفیسر محمد اشرف وانی بھی ان کے ہمراہ تھے۔
 

تازہ ترین