تازہ ترین

عالمی توانائی اورماحولیات سے متعلق کانفرنس 2021

وزیر اعظم مودی کو کے ایوارڈسے نوازاجائیگا

تاریخ    28 فروری 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
 واشنگٹن //وزیراعظم نریندرمودی کواگلے ہفتے انٹر نیشنل اینرجی کانفرنس کے دوران ’عالمی توانائی اورماحولیاتی قیادت‘کے ایوارڈسے نوازا جائیگا۔CERA ہفتہ برائے عالمی توانائی اور ماحولیات سے متعلق کانفرنس 2021 جویکم مارچ سے5مارچ تک آئی ایچ ایس مارکٹ میں منعقد ہورہی ہے ،سے وزیراعظم نریندرمودی خطاب بھی کریں گے ۔ورچیول ذریع کے تحت ہونے والی اس عالمی کانفرنس کے دیگرمقررین میں امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی جان کیری بھی ہونگے ۔کانفرنس کے منتظمین نے کہاکہ ہم وزیراعظم مودی کی شرکت ،اظہارخیال کے منتظر ہیں ،اورہمارے لئے یہ اعزازہے کہ ہم دنیاکی سب سے بڑی جمہوریت والے ملک بھارت کے وزیراعظم کوخصوصی ایوارڈسے نوازیں گے ۔
 

تازہ ترین