تازہ ترین

پولٹری میں پہلی بار برڈ فلو کی تصدیق

بارہمولہ قصبہ میں خرید و فروخت پر مکمل پابندی عائد

تاریخ    28 فروری 2021 (00 : 01 AM)   


فیاض بخاری
بارہمولہ// محکمہ انیمل ہسبنڈری نے کہا ہے کہ وادی میں پہلی بار پولٹری میں ایوین انفلوئنزا وائرس (ایچ 5 این 8) یعنی برڈ فلو کی تصدیق ہوئی ہے۔وادی کے دیگر اضلاع میں پولٹری ابھی تک وائرس سے بچی تھی۔ محکمہ کی جانب سے 24فروری کو ضلع مجسٹریٹ بارہمولہ کو ایک مکتوب میں اس بات کی جانکاری دی گئی کہ محکمہ نے اقبال مارکیٹ اولڈ ٹائون بارہمولہ میں پولٹری کے جو نمونے حاصل کئے تھے ان میں اوین انفلنزا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے  اور اس بات کی سفارش کی گئی کہ متاثرہ علاقوں میں نظر رکھنے کی کارروائی شروع کی جائے  نیز مذکورہ علاقے کو انفلنزا کا مرکز قرار دیکر اسکے آس پاس کے علاقے الرٹ زون قرار دیئے جائیں۔ ضلع مجسٹریٹ نے سنیچر کو ایک حکم نامہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ پولڑی میں برڈ فلو کی تصدیق  کے بعد خان چکن پوائنٹ  اقبال مارکیٹ  اولڈ ٹائون بارہمولہ سے  10کلو میٹر کے ارد گرد علاقے کو الرٹ زون قرار دیا جاتا ہے۔ضلع مجسٹریٹ بارہمولہ نے ضلع میں پولٹری لانے اور لیجانے پر فوری طور پر پابندی عائد کردی ہے۔ضلع ہیڈکوارٹر میں انڈوں، پولٹری، ذبح  شدہ یا زندہ،پولٹری فارموں کیلئے درکار دیگر آلات ، مشینری و  ہڈیوں ، فضلے اور مرغ مرغیوں کے لئے استعمال کئے گئے پیسا ہوا گھاس  وغیرہ لیجانے پر بھی روک لگا دی گئی ہے۔تحصیلدار اور متعلقہ ایس ایچ او کو ضلع ہیڈ کوارٹر میں پولٹری لانے اور لیجانے پر نظر رکھنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
 

تازہ ترین