ملک میں کورونا وائرس کے10584 نئے کیس،78 مریضوں کی موت

تاریخ    23 فروری 2021 (48 : 01 PM)   


یو این آئی
نئی دہلی// ملک میں کورونا انفیکشن گھٹتے بڑھتے نئے معاملوں کے درمیان پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کے مقابلے نئے معاملے کم رہنے سے پانچ دن بعد فعال معاملوں میں کمی درج کی گئی۔
اس دوران ملک میں اب تک ایک کروڑ 17 لاکھ 45 ہزار 552 لوگوں کی ٹیکہ کاری کی جا چکی ہے۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے منگل کی صبح جاری اعدادو شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے 10584 نئے معاملے سامنے آئے اور متاثرین کی تعداد بڑھکر ایک کروڑ 10 لاکھ 16 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اس دوران 13,255 مریض صحت یاب ہوئے جسے ملاکر کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد ایک کروڑ سات لاکھ 12 ہزار 306 رہ گئی ہے۔ اس سے پہلے 17 فروری کو فعال معاملوں میں کمی ہوئی تھی۔
پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 78 مریضوں کی موت ہونے سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھکر ایک لاکھ 56 ہزار 463 ہوگئی۔ ملک میں بازیابی کی شرح گھٹ کر 97.24 اور فعال معاملوں کی شرح بڑھکر 1.34 فیصد ہوگئی ہے جبکہ شرح اموات ابھی 1.42 فیصد ہے۔
 

تازہ ترین