جنوبی ضلع شوپیان کا گاﺅں برڈ فلو کا مرکز قرار، پابندیاں عائد

تاریخ    23 فروری 2021 (50 : 12 PM)   
(Representational image)

نیوز ڈیسک
سرینگر//حکام نے منگل کو جنوبی ضلع شوپیان کے وڈی پورہ گاوں میں دفعہ144کے تحت پابندیاں کیں۔یہ اقدام گاوں میں برڈ فلو کے کیس سامنے آنے کے بعد اٹھایا گیا ہے۔
ضلع کمشنر شوپیان سچن کمار کی جانب سے جاری کردہ ایک آرڈر کے مطابق ضلع بھر سے کووں کے درجنوں نمونے حاصل کرنے کے بعد ان کی جانچ کرائی گئی ہے جس کے دوران یہ بات سامنے آگئی کہ ضلع میںبرڈ فلو کا مرکز تحصیل چھتراگام کا وڈی پورہ گاﺅں ہے۔
یہ حقائق سامنے آنے کے بعد وڈی پورہ کے ارد گرد ایک کلو میٹر علاقے کو انفکشن زدہ قرار دیتے ہوئے اس کے آس پار دس کلو میٹر کا فاصلہ الرٹ زور قرار دیا گیا ہے۔
اس علاقے میں مکمل پابندی عائدکی گئی ہے اور چیف انمل ہسبنڈری آفیسر شوپیان کو بتایا گیا ہے کہ وہ نمونے حاصل کرنے کا کام کریں ۔ 
چیف میڈیکل آفیسر شوپیان کو بتایا گیا ہے کہ وہ مقامی آبادی کی صحت پر قریبی نظر رکھیں جبکہ محکمہ آر اینڈ بی اور وائلڈ لائف کو بتایا گیا ہے کہ وہ مردہ جانوروں کو ٹھکانے لگانے اور علاقے کو سینی ٹائز کرنے کے بارے میں تعاون کریں۔

تازہ ترین