بارہمولہ میں رینج لیول انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح

تاریخ    23 فروری 2021 (00 : 01 AM)   


فیاض بخاری
بارہمولہ // نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے ایک اہم قدم کے تحت ڈی آئی جی شمالی کشمیر سلیمان چودھری نے پیر کو جہلم اسٹیڈیم جانباز پورہ بارہمولہ میں رینج لیول انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر بارہمولہ محمد اعجاز اسد مہمان خصوصی تھے۔پروگرام کا افتتاح جموں و کشمیر پولیس محکمہ کے شہری ایکشن پروگرام کے تحت کیا گیا جس میں افتتاحی میچ بارہمولہ اور بانڈی پورہ کرکٹ ٹیموں کے مابین کھیلا گیا۔اسپورٹس ایونٹ میں 10ٹیمیں حصہ لینے جارہی ہیں۔ ڈی آئی جی نے کھیل شائقین پر زور دیا کہ وہ کیریئر کی بہتر ترقی کے لئے کھیلوں کو اپنائے۔ انہوں نے جسمانی اور ذہنی تندرستی کو برقرار رکھنے کے لئے کھیلوں کی سرگرمیوں کو اہم قرار دینے کے علاوہ اس شعبے میں زیادہ جوش اور لگن کے ساتھ کام کرنے کی تاکید کی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے پلیٹ فارم فراہم کرنے کی بے حد ضرورت ہے تاکہ ہمارے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بہتر انداز میں ہم آہنگ کیا جاسکے۔ڈی سی  بارہمولہ نے کہا کہ کھیلوں سے  ہماری نوجوانوں کو اپنی توجہ کو مثبت حصول کی طرف موڑنے میں مدد ملتی ہے۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کھیلوں کے انفراسٹرکچر کی ترقی کے لئے مختلف اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ کھیلوں کی زیادہ سے زیادہ سرگرمیوں کو فروغ دیا جاسکے اس کے علاوہ انہوں نے انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔بتایا جاتا ہے کہ اس ٹورنامنٹ سے بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کا آگے کیلئے انتخاب کیا جائے گا۔اس موقعہ پر ایس ایس پی بارہمولہ عبدلقیوم کے علاوہ سول اور پولیس انتظامیہ کے دیگر اعلی افسران بھی موجود تھے۔
 

تازہ ترین