تازہ ترین

سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک یکطرفہ مگر آمدورفت دو طرفہ

شاہراہ پر دوسرے روز بھی بدترین جام،مسافر پریشان

تاریخ    23 فروری 2021 (00 : 01 AM)   


محمد تسکین
بانہال // جموں سرینگر شاہراہ پر ٹریفک جام کا سلسلہ پیر دوسرے روز بھی جاری رہا جس کی وجہ سے مسافروں کو سخت ترین مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ پیر کے روز مخالف سمت سے بھی گاڑیوں کو جانے کی اجازت دی گئی جو ٹریفک جام کا سبب بنیں۔ تریفک جام کی سزا مرد و خواتین مسافروں اور بچوں کو کئی کئی گھنٹوں تک گاڑیوں کی قطاروں میں پھنس کر بھگتنا پڑی۔ پیر کو جموں سے وادی کی طرف ٹریفک کو چلنے کی اجازت تھی لیکن اتوار کی طرح پیر کو بھی مخالف سمت میں چل رہے ٹرکوں کی وجہ سے ناشری ٹنل اور بانہال کے درمیان شدید ٹریفک جام ہوا اور یہ سلسلہ پیرشام تک جاری رہا۔ محکمہ کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے ٹریفک حکام مبینہ طور پر ٹرک والوں سے غیر قانونی انٹری کے نام پر زیادہ سے زیادہ رقم  بٹورنے کیلئے مخالف سمت سے گاڑیوں کی اجازت دیتے ہیں جس سے شاہراہ پر چلنا درد سر بن گیا ہے۔ ٹرکوں کو چلا رہے ہیں جس سے ٹریفک جام ہونا معمول بنا ہوا ہے۔