تازہ ترین

ڈورو میں برڈ فلو کی تصدیق

مرغوں کی خریدوفروخت پرپابندی عائد

تاریخ    23 فروری 2021 (00 : 01 AM)   


 اننت ناگ/عارف بلوچ/ڈورو میں برڈ فلو کے نام سے مشہور Avian Influenzaکا ایک کیس مثبت آنے کے بعد انتظامیہ نے علاقہ میں فی الحال مرغوں کی خریدوفرخت پر پابندی عائد کردی ہے ۔10روز قبل آرہ بل ڈورو میںکچھ کوے مردہ پائے گئے تھے جس کے بعد جانچ کے لیے نمونے بھوپال بھیجے گئے ۔پیر کو 1کوے میں (H5N8)Avain Influenza کی تصدیق ہوئی جس کے بعد انتظامیہ نے ڈورو قصبہ اور اس کے اطراف میں مرغوں کی خریدوفروخت پر عارضی پابندی عائد کی ۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متاثرہ زون کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ اس علاقے کی صفائی کا عمل شروع کیا گیاہے ۔اس کے علاوہ پولٹری کے نمونے مزید جانچ کے لئے جمع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔انتظامیہ نے لوگوں کو احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے ۔ اسسٹنٹ ویٹرنری افسرڈاکٹر خالد وانی نے کہا ’’ فی الحال ہم نے پولٹری  پر پابندی عائد کر دی ہے، جب تک ٹیسٹوں کی جانچ مکمل نہیں ہوتی تب تک لوگوں کو تعاون کرنا ہو گا ‘‘۔