کہا’’ پولیس اپنا کام کرے، ہم اپنی ذمہ داری نبھائیں گے‘‘

تاریخ    23 فروری 2021 (00 : 01 AM)   


بلال فرقانی
سرینگر//سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی ایک بار پھر پی ڈی پی کی صدر منتخب ہوئی۔انکی مدت 3سال تک ہوگی۔ صدر منتخب ہونے کے فوراً بعد  پارٹی عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب  کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے انسپکٹر جنرل پولیس ، کشمیر زون وجے کمار کے اس انتباہ کہ افواہیں پھیلانے والے سیاستدانوں کیخلاف کارروائی کی جائیگی ،پرردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ میں اپنافرض انجام دے رہی ہوں ’’آئی جی پی اپناکام کریں، ہم اپنا کام کریں گے،اگرپولیس یہ سمجھتی ہے کہ ایسا کرنا قانون کے منافی ہے تو وہ مجھے گرفتار کرے‘‘۔ محبوبہ مفتی نے کہا ’’  مجھے مفتی محمد سعید کے وژن اور مشن کو آگے لیجانا ہے، میں لوگوں کی مشکلات اور مصیبتوں کا خاتمہ چاہتی ہوں، جس میں ایک باپ کو  مہلوک بیٹے کی لاش نہ دینا شامل ہے، میںیہ نہیں دیکھنا چاہتی کہ کشمیر بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ کا اکھاڑہ بنے، بلکہ کشمیر دونوں ملکوں کے درمیان امن کا پل بنے‘‘۔انہوں نے کہا ’’ مسائل کا حل تلاش کرنے کیلئے بات چیت واحد راستہ ہے‘‘۔ انکا کہنا تھا’’مجھے جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کے خلاف آواز اٹھانی  ہے،اگر یہ جرم ہے تو  وہ پیچھے نہیں ہٹے گی‘‘۔اس سے قبل پارٹی اجلاس میں سینئرلیڈر غلام نبی لون ہانجورہ نے محبوبہ مفتی کانام پارٹی صدرکے عہدے کیلئے تجویز کیا اور محمدخورشید عالم نے اسکی تائید کی ۔ سینئرلیڈر عبدالرحمان ویری ،جوکہ الیکشن بورڈکے چیئرمین تھے ،کی نگرانی میں پی ڈی پی کے صدرکاانتخاب عمل میں لایاگیا۔ انکی  صدارت کی مدت اکتوبر 2020میں ختم ہوئی تھی لیکن کوویڈ اورپارتٰ کے سبھی لیڈر گرفتار رہنے کی وجہ سے انتخابات  منعقد نہیں کئے جاسکے۔دوبارہ پارٹی صدر منتخب ہونے کے بعدمحبوبہ مفتی نے نامہ نگاروں کیساتھ بات کرتے ہوئے کہاکہ سینئرلیڈرپارٹی چھوڑ کرچلے گئے لیکن ورکر پارٹی کیساتھ رہے ۔انہوں نے بتایاکہ پارٹی چھوڑنے والے لیڈرخود گئے لیکن کوئی ورکراُن کیساتھ نہیں گیا۔محبوبہ مفتی کاکہناتھاکہ حالیہ ضلع ترقیاتی کونسل انتخابا ت میں پی ڈی پی کی کارکردگی اسبات کاثبوت ہے کہ ورکر پارٹی کیساتھ جڑے ہوئے ہیں اورلوگوں میں ابھی بھی پارٹی زندہ ہے ۔ محبوبہ نے کہا کہ پارٹی کے چیلینجز اور موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ’’مجھے پارٹی کارکنوں نے ایک بڑی ذمہ داری سونپی ہے‘‘۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی پی لوگوں کی امنگوں کی نمائندگی کرنے کے لئے منصہ شہود پر آئی  تاکہ جموں وکشمیر کی صورتحال کو معمول پر لائی جائے۔
 

تازہ ترین