اگلے 48گھنٹوں میں بارشیں و برفباری

۔25اور 26فروری کو موسم زیادہ خراب رہیگا

تاریخ    23 فروری 2021 (00 : 01 AM)   


اشفاق سعید
سرینگر //محکمہ موسمیات نے اگلے 48گھنٹوں کے دوران بارشوں اور برف باری کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ 25اور 26فروری کو پیر پنچال کے آ ر پار کئی علاقوں میں بھاری سے درمیانی درجے کی برفباری اور بارشیں ہو سکتی ہیں جس کے نتیجے میں فضائی خدمات میں خلل پڑنے کا احتمال ہے ۔ اتوارکے روز دھوپ نکلنے کے بعدسوموارکوعلی الصبح سے ہی پوری کشمیر وادی میں آسمان پربادل منڈلاتے رہے جبکہ مطلع ابروآلودرہنے کے بیچ بارہمولہ قصبہ سمیت کچھ علاقوں میں صبح کے وقت بونداباندھی بھی ہوئی۔ سرینگر شہر میں پورے دن  بادل چھائے رہے  ۔ سوموارسہ پہرتک اگرچہ موسم خشک رہا لیکن صبح سے ہی ہوائیں چلتی رہیں۔محکمہ موسمیات نے سوموار کو تازہ موسمی کلینڈرجاری کیا،جس میں کہاگیا ہے کہ پورے جموں وکشمیر میں مغربی ہوائوں کااثر ہے ۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ 22اور23فروری کی درمیانی رات جموں وکشمیر میں  ہلکی یا درمیانہ درجے کی برف باری اوربارشیں ہونے کاامکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران برف باری یا موسلادھاربارشیں ہوسکتی ہیں۔ 22 فروری کی شب کے دوران ہی موسم کروٹ لے سکتا ہے جو 28فروری تک خراب رہ سکتا ہے۔تازہ موسمی ایڈوائزری میں خبردارکیا گیاہے کہ رواں ماہ کی 25اور26تاریخ کوموسمی صورتحال زیادہ ابتر رہنے کے دوران سرینگر جموں شاہراہ،پر ٹریفک کی آمدورفت میں خلل پڑسکتاہے جبکہ 26فروری کوہوائی ٹرانسپورٹ سروس بھی اثر انداز ہوگی۔ محکمہ موسمیات نے کہاکہ 25اور26فروری کوبرف باری اورموسلادھاربارشیں ہونے کے باعث بانہال سے رام بن تک شاہراہ پر پھسلن پیداہوجائیگی ،جسکے نتیجے میں شاہراہ پرٹریفک کی آمدورفت متاثر ہوسکتی ہے۔
 

تازہ ترین