سکول 2مرحلوں میں کھلیں گے

یکم مارچ 9ویں سے 12ویں تک،اول سے 8ویں تک 8مارچ سے

تاریخ    23 فروری 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر// محکمہ تعلیم نے اسکول کھولنے کے فیصلے میں ترمیم کر کے اب تعلیمی اداروں کو دو مرحلوں میں کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔یکم مارچ سے 9ویں جماعت سے 12ویں تک کلاسز ہونگے جبکہ اول سے 8ویں جماعت تک 8مارچ سے سکول کھلیں گے۔اس سلسلے میں پیر کو انتظامی سیکریٹری محکمہ تعلیم بی کے سنگھ نے ایک نوٹیفکیشن جاری کی جس میں کہا گیا ہے’’ سرکاری احکامات کے تناظر میں جموں اور کشمیر صوبوں میں تمام سرکاری تعلیمی اداروں کے علاوہ تسلیم شدہ نجی اسکول تدریسی سرگرمیوں کیلئے مرحلہ وار طریقے سے9ویں جماعت سے لیکر12ویں جماعت تک یکم مارچ سے کھلیں گے‘‘۔ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ اول سے لیکر8ویں جماعت تک کے اساتذہ یک مارچ سے اسکولوں میں تیاریوں کے حوالے سے حاضر ہونگے،جبکہ طلاب8مارچ کو اسکولوں میں حاضر رہیں گے۔ سرکار نے کہا ہے کہ پہلے سے جن معیاری عملیاتی طریقہ کاروں کی نشاندہی کی گئی ہے،انہیں سختی کے ساتھ عملانا لازمی ہوگا۔
 

تازہ ترین