تازہ ترین

دنیا میں اب تک کورونا وائرس سے 24.66 لاکھ سے زیادہ اموات

تاریخ    22 فروری 2021 (01 : 03 PM)   


یو این آئی
واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی // دنیا بھر میں اب تک 11.13 کروڑ سے زائد افراد کو رونا کی زد میں آچکے ہیں وہیں اس وبا سے 24.66 لاکھ سے زائد افراد اپنی جان گنوا چکے ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کی طرف سے جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر11 کروڑ13 لاکھ 66 ہزار سے زائد ہوگئی ہےاور24لاکھ 66 ہزار 263 مریض فوت ہوچکے ہیں۔
عالمی سپر پاور امریکہ میں کورونا سے اتھل پتھل جاری ہے اور یہاں متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر دوکروڑ 81 لاکھ 34 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ 4.97 لاکھ جاں بحق ہوئے ہیں۔
ہندوستان میں متاثرین کا کل اعدادوشمار ایک کروڑ 10 لاکھ پانچ ہزار سے زیادہ ہوگیا ہے۔ حالانکہ یہاں کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد بھی ایک کروڑ چھ لاکھ 99 ہزار 410 ہوگئی ہے اوراموات کا اعدادوشمار بڑھ کر ایک لاکھ 56 ہزار 385 ہوگیا ہے۔
برازیل میں اب تک ایک کروڑ ایک لاکھ 68 ہزار سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 2.46 لاکھ سے زائد مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ روس میں کورونا سے 41.17 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 81،926 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔