تازہ ترین

ضلع رام بن میں کشمیر شاہراہ پر طالبہ سکوٹی سے گر کر از جان

تاریخ    22 فروری 2021 (48 : 01 PM)   


یو این آئی
جموں// جموں وکشمیر کے ضلع رام بن کے رامسو علاقے میں سرینگر۔جموں شاہراہ پر گذشتہ شام دیر گئے ایک 23 سالہ طالبہ کی اسکوٹی سے گر جانے سے موت واقع ہوئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع رام بن کے رامسو علاقے میں شاہراہ پر طالبہ اسکوٹی سے گر کر شدید زخمی ہوگئی۔
انہوں نے بتایا کہ لڑکی جس کے سینے میں شدید چوٹیں آئی تھیں، کو بے ہوشی کے عالم میں بانہال ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔