تازہ ترین

میکسیکو میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ، سات افراد ہلاک

تاریخ    22 فروری 2021 (23 : 12 PM)   


یو این آئی
میکسیکو سٹی// میکسیکو کی مغربی ریاست وراکروز میں فوجی طیارے کے گرنے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔
یہ اطلاع یونیورسل میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے دی ہے۔
 مقامی انتظامیہ نے بھی واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حادثہ ایمیلیانو زپاٹا میونسپلٹی میں پیش آیا ہے۔
 اطلاعات کے مطابق میکسیکو ایئرفورس کا لیرجیٹ قسم کا ایک طیارہ اس حادثے میں گرکر تباہ ہوگیاہے۔