تازہ ترین

سرینگر نوگام میں مشکوک چیز بر آمد ہونے کے بعد شاہراہ پر ٹریفک معطل

تاریخ    22 فروری 2021 (00 : 11 AM)   
(Mubashir Khan/KU )

نیوز ڈیسک
سرینگر//پانتہ چھوک۔نوگام روڑ پر پیر کی صبح اُس وقت ٹریفک روک دی گئی جب فورسز نے کینہ ہامہ کے نزدیک کوئی مشکوک چیز پائی۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق یہ مشکوک چیز، جس کے بارے میں شبہ ہے وہ بارودی مواد ہوسکتا ہے،فورسز کی ایک پارٹی نے نوگام ریلوے سٹیشن سے کچھ سو میٹر کی دوری پر پائی جس کے بعد بم ناکارہ کرنے والی ٹیم کو طلب کیا گیا۔
حکام کے مطابق لوگوں کی حفاظت کیلئے پانتہ چھوک۔نوگام روڑ پر ٹریفک معطل ہے۔
یہ واقعہ اس دن پیش آیا جب کشمیر ٹرین سروس گیارہ ماہ کے وقفے کے بعد شروع ہوگئی ۔