بژھ پورہ صورہ سڑک متعدد مقامات پر تباہ،لوگوں کوعبور و مرور میں مشکلات کا سامنا

تاریخ    22 فروری 2021 (00 : 01 AM)   


ارشاد احمد
سرینگر// شہر سرینگر کی بیشتر رابطہ سڑکیں خستہ حالی کا شکار ہونے سے مقامی آبادی کو عبور و مرور میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ بژھ پورہ سے صورہ تک رابطہ سڑک متعدد مقامات پر دب جانے سے جہاں پیدل چلنے والوں کیلئے دقت ہوتی ہے وہیں ٹریفک کی نقل و حرکت بھی متاثر ہوجاتی ہے۔میڈیکل انسٹیچوٹ صورہ کی وجہ سے انتہائی اہمیت ک حامل اس روڈ پر روزانہ آدھے گھنٹے سے زائد وقت ٹریفک کی نقل و حمل میںضائع ہوجاتا ہے اورمریضوں کو ہسپتال پہنچنے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مقامی دکانداروں نے اس ضمن میں کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ محکمہ تعمیرات عامہ کی جانب سے اس سڑک کی طرف کوئی دھیان نہیں دیا جارہا ہے ۔
 

تازہ ترین