تازہ ترین

لوئر منڈاا ور لکھن پورمیں تاجروں کی ہراسانی

مال بردار گاڑیوں کی ضبطی بلا جواز:کشمیر ٹریڈ الائنس

تاریخ    21 فروری 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//کشمیر ٹریڈ الائنس نے کہا کہ لکھن پور اور لوئر منڈا چیک پوسٹوں پر محکمہ اسٹیٹ ٹیکس کے حکام اور مذکورہ محکمہ کے نگران شعبے کے عہدیداروں کے ذریعہ تاجروں کو ہراساں کیا جارہا ہے۔کشمیر ٹریڈ الائنس نے کہا ہے’ محکمہ کے افسران اور کارندوں کی طرف سے ہراساں کرنے کے بارے میں تاجروں کی طرف سے اکثر شکایات آتی رہتی ہیں‘‘۔ الائنس صدر اعجازشہدار نے کہا’’ویجی لنس شعبے کے اہلکار لکھن پور چیک پوسٹ اور لور منڈا پر تاجروں کی گاڑیوںکو ضبط کر رہے ہیں اور پھر اسٹیٹ ٹیکس محکمہ سولنہ کی فزیکل جانچ کیلئے لی جاتی ہیں جس کی وجہ سے تاجروں میں بے چینی پائی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ صرف وادی کے تاجر ہی اس امتیازی سلوک کا سامنا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا’’ان افسراں کو وادی کے تاجروں کے ساتھ کوئی ہمدردی نہیں ہے یہاں تک کہ وہ اس معاشی پریشانی سے بخوبی واقف ہیں جو ہمیں ایک سال سے درپیش ہے‘‘۔شہدار نے کہا’’ ہمیں ناجائز طریقہ پر جرمانے ادا کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے اور اس طرح کا امتیازی سلوک دوسری ریاستوں میں موجود نہیں ہے‘‘۔