تازہ ترین

دفعہ 370کا خاتمہ ترقی کی راہ کا سنگ میل

جموں کشمیر میں بے گناہوں کی ہلاکتیں نا قابل برداشت : وزیر اعظم

تاریخ    9 فروری 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ انسانیت کی حفاظت کرنے میں بھارت نے پوری دنیا میں اپنا لوہا منوایا ہے جس پر بھارت کی پوری دنیا میں ستائش کی گئی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور بھارت کی سالمیت اور خود مختاری کو برقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں جائیں گے۔ راجیہ سبھا میں اپنی تقریر کے دوران نریندر مودی نے کہا کہ بھاجپا سرکار نے ملک کی تعمیر و ترقی اور لوگوں کی خواہش کے مطابق کچھ اہم فیصلے لئے جس میں جموں کشمیر کی خصوصی پوزیشن کا خاتمہ بھی ایک اہم فیصلہ تھا ۔ مودی نے کہا کہ جموں کشمیر اور لداخ کو دو یونین ٹریٹر ی میں تبدیل کر نے کے بعد اپوزیشن پارٹی نے تنقید کی کوئی جگہ خالی نہیں رکھی تاہم اس کے باوجود بھی ہماری سرکار اپنے وعدے پر پابند عہد رہی ۔ وزیر اعظم نے دفعہ 370کو جموں کشمیر کی ترقی میں بڑی رکاوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مرکزی سرکار اس بات کا عزم رکھتی ہے کہ جموں کشمیر کو آنے والے سالوں میں مکمل طور پر ترقی یافتہ بنایاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ نہیں بولنا چاہئے کہ پنچاب میں کیا ہوا ۔ مودی نے کہا کہ جموں کشمیر میں بے گناہوں کو ہلاک کیا جاتا ہے ،اس کو کھبی نہیں بھول پائیں گے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور بھارت کی سالمیت اور خود مختاری کو برقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بھارت اگر کورونا کے بعد صورتحال سے نہ نمٹتا تو بھیانک صورتحال ہو جاتی، ہر ایک نے یہ لڑائی لڑی اور ہم کامیاب ہوئے، اس لڑائی کا کریڈٹ کسی سرکار یا شخص کو نہیں جاتا بلکہ بھارت کو جاتا ہے۔ کورونا نے دنیا کے ساتھ بھارت کے رشتے  کومضبوط کیا۔ پوری دنیا میں فارمیسی کا ہب بن گیا ہے بھارت۔ 150 سے زائد ممالک میں ہم نے کورونا کی ویکیسن پہنچائی ہے۔ پوری دنیا بھارت کی ویکسین پاکر خوش ہیں۔ ہمیں اس پر فخر ہونا چاہیے۔