تازہ ترین

وزیر اعظم نے ہر ممکن مدد کی یقین دہان دلایا | بنگال میں جلسہ سے خطاب کے دوران ممتا بنرجی پر بھی جم کر کی تنقید

تاریخ    8 فروری 2021 (34 : 12 AM)   


یو این آئی
کولکاتا//وزیر اعظم نریندر مودی مغربی بنگال دورے پر ہیں۔ اس دوران ہلدیا کی عوامی تقریب کو خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اتراکھنڈ کے چمولی ضلع میں ہم کھنڈ کے ٹوٹنے سے ہوئی تباہی کا بھی ذکر کیا اور ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی اور ہرممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔ وزیر اعظم مودی نے کہا، ’میں اتراکھنڈ سانحہ پر مسلسل اپڈیٹ لے رہا ہوں۔ اتراکھنڈ کے لئے پورا ملک دعا کر رہا ہے۔ اس دوران انہوں نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی پر بھی جم کر تنقید کی۔وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا، ’آپ نے نیوز میں دیکھا ہوگا کہ ان دنوں ہندوستان کو بدنام کرنے کے لئے کیسے کیسے بین الاقوامی سازشیں سامنے آرہی ہیں۔ کیسی کیسی سازشیں کی جارہی ہیں۔ سازش کرنے والوں کی بے چینی اتنی زیادہ ہے کہ ہندوستان کو بدنام کرنے کے لئے وہ چائے سے جڑی ہندوستان کی پہچان پر حملہ کرنے کی بات کہہ رہے ہیں۔ ٹی ورکرس کی سخت محنت پر حملہ کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔آج جن 4 پروجیکٹس کی سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا گیا ہے، ان سے مغربی بنگال سمیت مشرقی ہندوستان کے مختلف ریاستوں میں ازآف لیونگ اور از آف ڈوئنگ بزنس دونوں بہتر ہوں گے۔ خاص طور پر اس پورے علاقے کی گیس کنیکٹیویٹی کو مضبوط بنانے کے لئے بڑے پروجیکٹس آج قوم کو وقف کئے گئے ہیں۔ گیس پر مبنی معیشت آج ہندوستان کی ضرورت ہے۔ ون نیشن، ون گیس گرڈ اسی ضرورت کو پورا کرنے سے متعلق ایک اہم مہم ہے ۔