تازہ ترین

راجوری میں کنٹرول لائن کے قریب 84 فیصد سرحدی بنکر مکمل

تاریخ    8 فروری 2021 (34 : 12 AM)   


نیوز ڈیسک
راجوری //جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر سرحد پار پاکستانی گولہ باری کے دوران سرحدی باشندوں کے تحفظ کے لئے زیر زمین بنائے جانے والے کل 3141 زیر زمین بنکروں میں سے تقریباً 84 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔سرکاری حکام نے بتایاکہ باقی 505 بنکروں کی اکثریت پر کام مکمل ہونے کے مختلف مراحل پر ہے۔راجوری ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر راجیش کے شاون نے ہفتے کے روز ضلع میں سرحدی بنکروں کی تعمیر کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔ایک میٹنگ کے دوران انہیں بتایا گیا کہ محکمہ رورل ڈیولپمنٹ اور محکمہ پبلک ورکس (پی ڈبلیو ڈی) نے اب تک مجموعی طور پر2646 بنکر مکمل کرلیے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ محکمہ دیہی ترقی کے زیر تعمیر 1745انفرادی اور 147 کمیونٹی بنکروں سمیت 1892بنکروں میں سے 1497بنکروں پر کام ہر لحاظ سے مکمل ہے۔انہوں نے کہا ’’93 بنکروں پر کام فاؤنڈیشن کی سطح پر ہے ، 195 سپر اسٹیکچر کی سطح پر ، 82 سلیب سطح پر ، جب کہ کچھ مقامی مسائل کی وجہ سے 25 بنکروں کی تعمیر ابھی باقی ہے۔" جبکہ اجلاس کو بتایا گیا کہ کچھ مقامی مسائل کی وجہ سے 25 بنکروں میں سے ابھی کچھ پر ابھی کام شروع نہیں ہوا ہے۔ مزید بتایا گیا کہ پی ڈی ڈبلیو ڈی کے ذریعہ نوشہرہ میں 1116 اور راجوری میں 125 سمیت 1241 بنکروں میں سے 1139 بنکروں پر کام مکمل ہے اور باقی تکمیل کے مختلف مراحل پر ہیں جب کہ 24 بنکروں پر کام شروع ہونا ابھی باقی ہے۔ ڈی ڈی سی نے متعلقہ افسران سے کہا کہ وہ طے شدہ اہداف کو بروقت کامیابی کے ساتھ یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن کوششیں کریں۔ انہوں نے بنکروں پر کام کرتے ہوئے معیار کو برقرار رکھنے کے لئے بھی کہا۔ ڈی ڈی سی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ تمام سرحدی باشندوں کو بنکر مہیا کیے جائیں تاکہ ان کی زندگیاں سرحد پار سے ہونے والی گولہ باری سے بچ سکیں اور ڈبل شفٹوں میں کام کریں تاکہ باقی بنکروں پر کام مقررہ وقت پر مکمل کیا جاسکے۔
 

تازہ ترین