تازہ ترین

۔ 24گھنٹوں میں کوئی فوت نہیں، نئے66معاملات درج

تاریخ    7 فروری 2021 (00 : 01 AM)   


پرویز احمد
 سرینگر //جموں و کشمیر میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 22 ہزار 628 تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 66افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں اور اسطرح متاثرین کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 24ہزار 850ہوگئی ہے جن میں 73ہزار 213کشمیر جبکہ 51 ہزار 637جموں میں متاثر ہوئے ہیں۔ سنیچر کو جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی۔ متوفین کی مجموعی تعداد 1944ہوگئی ہے ۔ ان میں 1222کشمیر جبکہ 722جموں صوبے میں فوت ہوئے ہیں۔ نئے 66معاملات میں 15 جموں جبکہ 50کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر کے 50 معاملات میں 26 سرینگر، 0 بارہمولہ، 2 بڈگام، 10 پلوامہ، 2کپوارہ، 5 اننت ناگ، 0بانڈی پورہ، 2 گاندربل،1کولگام اور 2 شوپیان سے تعلق رکھتے ہیں۔جموں صوبے کے 15نئے معاملات میں  9ضلع جموں، 0 بارہمولہ،  2 بڈگام، 10پلوامہ، 2کپوارہ، 5اننت ناگ، 0 بانڈی پورہ، 2گاندربل،1کولگام اور 2شوپیان سے تعلق رکھتے ہیں۔ 
کوئی موت نہیں
تین دنوں تک اموات کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد سنہچر کو ایک مرتبہ پھر کورونا وائرس سے کوئی بھی شخص فوت نہیں ہوا ہے۔ اسی وجہ سے جموں و کشمیر میں اموات کی تعداد 1944بنی ہوئی ہے ۔ 

 حکومتی بیان

سرکاری بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے1,24,850معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے631سرگرم معاملات ہیں ۔ اَب تک1,22,275اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد1,944تک پہنچ گئی ،جن میں سے 1,222کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور722کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔اِس دوران سنیچر کو مزید88فرادشفایاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے30اَفراداور کشمیر صوبے کے58اَفرادشامل ہیں۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 46,66,171ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے  06؍فروری 2021 کی شام تک 45,41,321نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔علاوہ ازیں اَب تک11,64,478افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں34,261اَفراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔631 اَفراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ1,02,323اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطاب10,25,321اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔
 

تازہ ترین