تازہ ترین

فارورڈ یو ایس ۔ انڈیا انشیٹو کانفرنس 2021

لیفٹیننٹ گورنر کا کلیدی خطبہ ، نوجوان بڑی طاقت قرار دیا

تاریخ    7 فروری 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے  ورچول طریقہ کار کے ذریعے فاورڈ یو ایس ۔ انڈیا انشیٹیوکی سالانہ کانفرنس میں کلیدی خطبہ دیا ۔ انشیٹیو کا مقصد دُنیا بھر کے طلاب کو بھارت کے اہم سیاسی ، سماجی ، معاشی اور ماحولیاتی مسائل پر بات چیت میں شامل کرنا ہے اور نوجوانوں کو رہنماؤں کے ساتھ بحث و تمحیص کا موقعہ فراہم کرنا ہے ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے دُنیا بھر کے طلاب اور مقررین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علم و فضل اور توانائی سے بھر پور نوجوان ایک نیا مستقبل بنانے جا رہے ہیں اور انہیں روائتی فند و نصیحت کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔ انہیں تو صرف اس بات کی آگاہی حاصل کرنا ہے کہ وہ کون ہیں اور کیا چاہتے ہیں ۔ چانکیہ کا ذکر کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ دُنیا کی سب سے بڑی طاقت نوجوان ہیں اور بھارت کی پچاس فیصد آبادی 25 سال سے کم عمر کے نوجوان ہیں اور 65 فیصد 35 سال سے کم عمر کے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ بھارت کی نوجوان آبادی اور موافق ماحول سے ملک کو عالمی صنعت کاروں اور کارپوریٹروں کی مقبول ترین منزل کے طور پر ابھر رہا ہے ۔ بعد میں ایک تبادلہ خیال اجلاس بھی منعقد کیا گیا جس میں لفٹینٹ گورنر نے طلاب کے سوالات کا جواب دیا ۔ 
 

تازہ ترین