تازہ ترین

بجبہاڑہ کے جیش کارکن کوقطر سے نکالا گیا، دہلی میں گرفتار :پولیس

تاریخ    5 فروری 2021 (24 : 03 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//پولیس نے جمعہ کو بتایا کہ انہوں نے نئی دلی کے انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر جیش سے وابستہ جنگجوﺅں کے ایک بالائے زمین کارکن کو نئی دہلی کے ہوائی اڈے پر گرفتار کیا۔
پولیس کے مطابق منیب صوفی ساکن بجبہاڑہ ضلع اننت ناگ ایک پاکستانی جنگجو ولید بھائی کے ساتھ سرگرم تھا، جو گذشتہ سال کولگام ضلع میں ایک انکاونٹر کے دوران مارا گیا۔
پولیس نے کہا کہ منیب قطر میں تھا جہاں سے اُسے نکالا گیا اور جونہی وہ نئی دہلی کے ہوائی اڈے پر پہنچا تو اُسے گرفتار کیا گیا۔
 

تازہ ترین