کسانوں کی ٹریکٹر پریڈ کے دوران تشدد کے سلسلے میں 22 ایف آئی آر درج

تاریخ    27 جنوری 2021 (03 : 03 PM)   


یو این آئی
نئی دہلی// دہلی پولیس نے ٹریکٹر پریڈ کے دوران ہوئے تشدد کے معاملے میں مختلف تھانوں میں 22 ایف آئی آر درج کرکے ایک سو سے زائد افراد کو حراست میں لیا ہے۔
پولیس نے فساد پھیلانے، پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنے، سرکاری کام میں رکاوٹ پیدا کرنے اور سرکاری جائداد کو نقصان پہنچانے سمیت مختلف دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی ہےں۔
ایک پولیس افسر نے کہا کہ یوم جمہوریہ کو دہلی کے مختلف علاقوں میں تحریک چلانے والے کسانوں کی جانب سے کیے گئے تشدد میں 86 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
 

تازہ ترین