ملک میں 12689نئے کورونا وائرس کیس،137ہلاکتیں

تاریخ    27 جنوری 2021 (21 : 02 PM)   


یو این آئی
نئی دہلی //ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد میں نشب و فراز کے درمیان گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یومیہ کیسز گھٹ کر 12689رہ گئے ، جبکہ نئے کیسز کے مقابلہ میں اس وبا کو مات دینے والوں کی تعداد میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔
دریں اثنا ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 20 لاکھ 29 ہزار 419 افراد کو کوڈ 19 کے حفاظتی ویکسین دیئے گئے ہیں۔
بدھ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 12689 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، جس سے ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ چھ لاکھ 89 ہزار ہوگئی ہے۔ راحت کی بات یہ ہے اسی عرصے کے دوران13320 مریض شفایاب ہوئے جس سے صحت مریضوں کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ تین لاکھ 59 ہزار 305 ہوگئی۔ اسی عرصے کے دوران 137 کورونا مریضوں موت ہونے سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 53 ہزار 724 ہوگئی۔

تازہ ترین