کولگام میں جنگجوﺅں کے حملے میں4فوجی اہلکار زخمی:فوج

تاریخ    27 جنوری 2021 (58 : 11 AM)   
(Representational file pic)

نیوز ڈیسک
سرینگر// فوج نے بدھ کو بتایا کہ جنوبی ضلع کولگام میںجنگجوﺅں کے ایک حملے میں چار فوجی اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں سرینگر میں قائم فوجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
فوج کی طرف سے جاری ایک مختصر بیان میں بتایا گیا کہ جنگجوﺅں نے ایک فوجی پارٹی پر گرینیڈ حملہ کیا جس کے نتیجے میں چار اہلکاروں کو چوٹیں آئیں اور جنہیں سرینگر میں قائم فوج کے92بیس اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ 
اطلاعات کے مطابق شمسی پورہ علاقے میں آج صبح جنگجوﺅںنے فوج کی ایک پارٹی پر حملہ کیاجس کے نتیجے میں چار فوجی زخمی ہوگئے۔
حملے کے فوراً بعد فورسز کی اضافی جمعیت جائے مقام پر پہنچ گئی جنہوں نے علاقے کو محاصرے میں لیکر حملہ آوروں کی دھر پکڑ کیلئے تلاشی آپریشن شروع کیا۔
شمسی پورہ جنوبی ضلع کولگام کے کھڈونی علاقے میں پڑتا ہے۔
 

تازہ ترین