جنوبی ضلع کولگام میں جنگجوﺅں کے حملے میں 2فوجی اہلکار زخمی

تاریخ    27 جنوری 2021 (07 : 11 AM)   
(Representational file pic)

نیوز ڈیسک
سرینگر//جنوبی ضلع کولگام کے شمسی پورہ علاقے میں بدھ کی صبح جنگجوﺅں کے ایک حملے میں دو فورسز اہلکار زخمی ہوگئے۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق جنگجوﺅں نے فوج کی ایک پارٹی پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں دو فوجی زخمی ہوگئے۔
زخمی فوجیوں کو اسپتال پہنچایا گیا ہے جہاں اُن کا علاج و معالجہ جاری ہے۔
حملے کے فوراً بعد فورسز کی اضافی جمعیت جائے مقام پر پہنچ گئی جنہوں نے علاقے کو محاصرے میں لیکر حملہ آوروں کی دھر پکڑ کیلئے تلاشی آپریشن شروع کیا۔
 

تازہ ترین