تازہ ترین

ورلڈ ٹور فائلس میں کھیلنے اُتریں گے سندھو-شری کانت

تاریخ    27 جنوری 2021 (00 : 01 AM)   


بینکاک// یو این آئی// عالمی چیمپیئن ہندوستان کی پی وی سندھو اور کِدامبی شری کانت بدھ سے شروع ہونے والے ورلڈ ٹور فائنلس بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں کھیلنے اتریں گے ۔ یہ ہر سیشن کا آخری ٹورنامنٹ ہوتا ہے لیکن کورونا کے سبب 2020 میں اس کا انعقاد نہیں ہو سکا تھا اور اسے 2021 میں جنوری میں منعقد کیا جا رہا ہے ۔ ٹورنامنٹ میں آٹھ سینیئر کھلاڑی حصہ لیتے ہیں۔ ورلڈ ٹور فائنلس سے پہلے بینکاک میں تھائیلینڈ اوپن کے دو ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں سندھو اور شری کانت کا مظاہرہ مایوس کن تھا۔ سندھو یونیکس تھائی لینڈ کے پہلے دور میں باہر ہو گئی تھیں جبکہ ٹویوٹا تھائی لینڈ اوپن میں کوارٹرفائنلس تک ہی پہنچ پائی تھیں۔ شری کانت نے دونوں ٹورنامنٹ میں اپنا دوسرے دور کا مقابلہ چھوڑا تھا۔ یونیکس تھائی لینڈ اوپن میں شری کانت کو دوسرے دور میں ملیشیا کے لیے جی جیا سے کھیلنا تھا لیکن پنڈلی کی پٹھوں میں کھینچاؤ کے سبب انھیں یہ مقابلہ چھوڑ دینے کے لیے مجبور ہونا پڑا تھا۔ ٹویوٹا تھائی لینڈ میں شری کانت کا دوسرے دور میں تیسری سیڈ ڈین مارک کے اینڈرس اینٹن سن سے مقابلہ ہونا تھا لیکن انہوں نے واک اوور دے دیا تھا۔ سندھو کا ورلڈ ٹور فائنلس کے گروپ بی میں پہلا مقابلہ دوسری سیڈ تائیپے کی تائی جو یینگ سے ہوگا۔ سندھو کا گروپ میں دوسرا مقابلہ تھائی لینڈ کی پورنپاوی چوکووانگ سے مزید تیسرا مقابلہ سیڈ تھائیلینڈ کی رتوانوک انتنون سے ہوگا۔ شری کانت کا بھی گروپ بی ہے اور ان کا پہلا مقابلہ دوسری سیڈ ڈینمارک کے اینڈرس اینٹن سن سے دوسرا مقابلہ ہانگ کانگ کے این جی کا لانگ اینگس سے او تیسرا مقابلہ چوتھی سیڈ تائیپے کے وانگ جو ویئی سے ہوگا۔ 

تازہ ترین