محلہ راجدھان میں ٹرانسفارمر کسی خطرے سے کم نہیں

مقامی لوگوںکا نئے کھمبے لگاکر ٹرانسفارمرکی سرنو تنصیب کا مطالبہ

تاریخ    27 جنوری 2021 (00 : 01 AM)   


بختیار حسین۔
سرنکوٹ// محلہ راجدھان میں نصب بجلی ٹرانسفارمرمقامی آبادی کیلئے خطرے کا باعث بنا ہوا ہے۔پنچایت ہاڑی لور لفٹ میں محکمہ بجلی کی ناقص کارگردگی پر مقامی سرپنچ سکندر نورانی اور مقامی لوگوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عرصہ دراز سے ایک ٹرانسفارمر لگایا گیا تھا لیکن بعد میں آبادی کے بڑھتے رجحان سے مقامی لوگوں کو 63 کے وی ٹرانسفارمر کی ضرورت پڑی تاہم لوگوں نے بڑی مشکل سے بڑا ٹرانسفارمر لگوایا۔ سرپنچ نے کہا کہ کئی بار متعلقہ حکام کو اس سلسلے میں مطلع کیا گیا کہ ٹرانسفارمر کو جہاں نصب کیا گیا وہاں وہ غیر معیاری طریقے سے تاروں کے ساتھ بندھاہوا ہے اور اس کی تاریں زمین پر لٹک رہی ہیں جو کسی خطرے سے کم نہیں لیکن ان کی سنوائی نہیں ہوئی۔ انھوں نے محلہ راجدھان میں لگایا گیاٹرانسفارمر بالکل راستے میں ہے جس سے کسی کی جان جا سکتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ لوہے کے کھمبوں پر لکڑی کے ڈنڈوں کا سہارا لیکر ٹرانسفارمر کو باندھ کر رکھاگیاہے جو ہلکی ہوا کے چلنے سے بھی گر سکتاہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر یہی حالت متعلقہ حکام کی رہی تو بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ محکمہ بجلی محلہ راجدھان میں فوری طور کھمبے تبدیل کرکے ٹرانسفارمر کو اونچائی پر لگائیں۔ 
 

تازہ ترین