ضلع ترقیاتی کونسلوںکے چیئر پرسن

۔ 20اضلاع کیلئے ریزرویشن کاڈرافٹ جاری

تاریخ    27 جنوری 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
جموں//مرکزی زیرانتظام جموں کشمیرمیںسٹیٹ الیکشن کمیشن نے تمام20 اضلاع میں ضلع ترقیاتی کونسل چیئرپرسنوں کے ریزرویشن کاڈرافٹ جاری کیا ہے۔ اس میں تجویز دی گئی ہے کہ 10چیئر پرسن  اراکین کی اکثریت سے منتخب کئے جائیں گے جبکہ دیگر 10نشستیں مخصوص زمروں کیلئے رکھی گئی ہیں۔سٹیٹ الیکشن کمشنر کی طرف سے جاری کئے گئے ریزرویشن ڈرافٹ تجاویز سے متعلق اگر کسی کو کوئی اعتراض ہوتو وہ 30جنوری 2021تک سٹیٹ الیکشن کمیشن نرواچن بھون جموں کو بھیج سکتا ہے یا  ceo-jk.nic.in,پرای میل کرسکتا ہے۔ڈرافٹ کے مطابق اننت ناگ اور راجوری اضلاع میں چیئر مینوں کی نشستیں درج فہرست قبائیل کیلئے مخصوص رکھی گئی ہیں جبکہ چار ضلع ترقیاتی کونسل چیئرمین کی نشستیں خواتین کیلئے مخصوص رکھی گئی ہیں، جن میں بارہ مولہ،گاندربل،کشتواڑ،رام بن اور شوپیان اضلاع شامل ہیں۔پونچھ میں چیئرپرسن کی ایک نشست درج فہرست قبائیل سے تعلق رکھنے والی خاتون کیلئے مختص رکھی گئی ہے۔ بانڈی پورہ،بڈگام ،ڈوڈہ،کٹھوعہ،کولگام ،کپوارہ ،پلوامہ ،ریاسی ،سانبہ،اور سرینگر کی دس نشستیں ضلع ترقیاتی کونسل چیئرمینوں کیلئے کھلی رکھی گئی ہیں۔ جموں اور ادھمپوراضلاع کی ضلع ترقیاتی کونسل چیئرمینوں کے عہدے درج فہرست ذات سے تعلق رکھنے والوں کیلئے مخصوص رکھنے کی ڈرافٹ میں تجویز ہے ۔چیئرپرسنوں کے عہدوں کیلئے انتخاب ریزرویشن سے متعلق حتمی نوٹیفیکیشن کے اجراہونے کے 20 روزبعدتمام اضلاع میں منعقد ہوں گے۔ 
 

تازہ ترین