جموں// بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے 72 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر منگل کو جموں کے مضافاتی علاقہ سچیت گڑھ میں بین الاقوامی سرحد کی اوکٹرائی پوسٹ کے نزدیک 135 فٹ اونچے پول پر ترنگا لہرایا ہے۔
یہ پول اس جگہ پر نصب کیا گیا ہے جہاں سے بین الاقوامی سرحد کی باڈ محض ایک سو میٹر کی دوری پر واقع ہے۔
آئی جی بی ایس ایف جموں این ایس جموال کے مطابق پول پر لہرایا جانے والا ترنگا نہ صرف جموں بلکہ پاکستان سے بھی دیکھا جائے گا۔