تازہ ترین

جموں کشمیر کی ایک ایک انچ زمین کی حفاظت کی ذمہ داری لیتا ہوں: ایل جی سنہا

تاریخ    26 جنوری 2021 (57 : 03 PM)   


یو این آئی
جموں// جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نئے اراضی قوانین سے پیدا شدہ خدشات کے تناظر میں منگل کو کہا ’ 'میں لوگوں کی ایک ایک انچ زمین کی حفاظت کی ذمہ داری لیتا ہوں“۔
انہوں نے کہا کہ نئے اراضی قوانین زرعی اور انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کے لئے متعارف کرائے گئے ہیں اور بقول ان کے پرانے قوانین کو اس لئے ختم کیا گیا ہے کیونکہ وہ ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈال رہے تھے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار جموں میں 72 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر مولانا آزاد اسٹیڈیم میں منعقدہ یونین ٹریٹری سطح کی سب سے بڑی پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔