تازہ ترین

ملک میں کورونا وائرس کے محض 9102 نئے کیس ظاہر

تاریخ    26 جنوری 2021 (27 : 01 PM)   


یو این آئی
نئی دہلی// ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 33 ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں کورونا کے فعال کیسز میں کمی آئی ہے۔
ملک میں بہار، چندی گڑھ اور لکشدیپ کو چھوڑ کر تمام ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں کورونا کے فعال کیسز میں کمی آئی ہے۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے منگل کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے9102 نئے کیس سامنے آئے ہیں جس سے متاثرین کی تعداد ایک کروڑ چھ لاکھ 76 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔
 اس دوران15901 مریض صحت یاب ہوئے۔ اب کورونا سے ٹھیک ہونے والوں کی تعداد ایک کروڑ تین لاکھ 45 ہزار 985 ہوگئی۔ اسی دوران 117 مریض لقمہ اجل بنے اور مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ 53 ہزار 587 ہوگئی ہے۔