تازہ ترین

منشیات مخالف مہم

بانڈی پورہ اور بڈگام میں 3افراد گرفتار

تاریخ    26 جنوری 2021 (00 : 01 AM)   


 سرینگر//پولیس نے منشیات مخالف مہم کے دوران حاجن علاقے میں ایک شخص کو گرفتار کر کے اُس کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی مادہ برآمد کیا ۔ بانڈی پورہ پولیس نے بونہ کھن محلہ حاجن میںناکہ چیکنگ کے دوران منظور احمد پرے ساکن بونہ کھن محلہ نامی ایک شخص کو گرفتار کرکے اُس کے قبضے سے 650گرام چرس برآمدکیا۔ اسے گرفتار کرکے حاجن تھانہ منتقل کردیا ۔اس سلسلے میں حاجن تھانہ میں قانون کے متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر نمبر .07/2021کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ۔ادھر خانصاحب تھانہ کے دائرہ اختیار میںنمبلہارمیں ناکہ چیکنگ کے دوران ایک آٹورکھشا زیر نمبرJK01V-1751 میں دو افراد سوار تھے۔جن کی شناخت شیراز احمد پال ساکن چھانہ پورہ سرینگر اورنیرنجن کمار ساکن شیو نارئن پورہ بگلیپورہ بہار کے نام سے ہوئی ہے۔ چیکنگ کے دوران ان کے قبضے سے 23 بوتلیں غیرقانونی شراب برآمد کرلیں۔ انہیں تھانہ خانصاحب منتقل کردیا گیا۔اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر .06/2021درج کرکے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔سی این ایس